جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

الیکشن کو سلیکشن نہیں ہونے دیں گے، 8 فروری حکمرانوں کا یومِ احتساب ہوگا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کو سلیکشن ہونے نہیں دیں گے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں نظام ویسا ہی ہے صرف چہرے، جھنڈے اور نعرے تبدیل ہوتے ہیں جبکہ عام پاکستانی کی زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں ہوتی۔

سراج الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں قوم بیدار ہو جائے کیونکہ 8 فروری عوام کیلیے ظلم کے نظام سے نجات کا دن ہوگا، جب کسی قوم کے نوجوان تبدیلی کیلیے اٹھتے ہیں تو وہ کامیاب ہو جاتے ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: ملک لوٹنے والے کہہ رہے ہیں ہمیں دوبارہ وزیر اعظم بنایا جائے، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ الیکشن اشرافیہ اور عوام کے درمیان ہو، ہم چاہتے ہیں یہ بے روزگاری اور ظلم سے نجات کا الیکشن ہو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پانچ بار پیپلز پارٹی نے حکومت کی ہے اور مسلم لیگ (ن) نے بھی بار بار حکومت کی مگر عوام کو کچھ نہیں ملا، ملک میں تمام مسائل کی وجہ یہی پارٹیاں ہیں، آج انصاف نہیں تو اس کی ذمہ دار بھی یہی پارٹیاں ہیں، آج کا نوجوان موجودہ نظام سے ناراض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ انتخابات صاف و شفاف ہوں، 8 فروری کو حکمرانوں کا یومِ احتساب ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ اس الیکشن میں ہم 50 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دے رہے ہیں، یہ ایک نئی، پُرعزم اور باصلاحیت ٹیم ہوگی، ہم اتحاد باضمیر عوام کے ساتھ کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول دینا چاہیے۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں دوبار اسرائیلی بمباری ہو رہی ہے، دنیا نے شاید تہیہ کر لیا ہے کہ فلسطینیوں کو مرنے دیں، ہم نے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مہم چلائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں