منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

قوم کے جیب پر ڈاکہ مارنے والوں کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے قوم کی جیب پر ڈاکہ ڈالا اب ان کی سیاست کا باب بند ہونا چاہیے۔

جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کا دن ہے جو عوام کیلیے امن کا پیغام لائے گا، جماعت اسلامی کے امیدوار عوام میں سے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف اور نواز شریف شہباز شریف کی تعریفیں کرتے ہیں، اسی طرح بلاول بھٹو آصف علی زرداری اور آصف علی زرداری بلاول بھتو کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک تماشا بن گیا ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کئی کئی سال ملک میں حکومت کی ہے، کئی سال حکومت کرنے والی جماعتوں سے پوچھنا عوام کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25، 25 سال حکومت میں رہے مگر عوام کیلیے کچھ نہ کر سکے، انہوں نے صرف عوام کو غربت مہنگائی اور کرپشن کا تحفہ دیا ہے، ان پارٹیز سے سوال کرنا ہوگا کہ جو کام آپ 25 سال میں نہ کر سکے وہ اب کیسے ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے 10 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں، ان کی معاشی بدامنی کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف کے مقروض ہو چکے ہیں، نواز شریف اب بھی یہ سوچ رہا ہے کہ وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ دنیا نے چاند پر قدم رکھ لیا اور ہم 2 خاندانوں کی سیاست میں پس رہے ہیں، 8 فروری کو ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے ختم کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں