جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

سیاستدان آج بھی راولپنڈی کے گیٹ نمبر چار کی طرف دیکھ رہے ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاستدان آج بھی راولپنڈی کے گیٹ نمبر چار کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اشارے کے منتظر ہیں۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت ملک معاشی سیاسی و اخلاقی لحاظ سے ڈیفالٹ ہوگیا، حکومت نے کمزور معاشی پالیسی سے ملک کو ڈیفالٹ کر دیا، ایسے میں الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اور یہ آئین کا تقاضا بھی ہے۔

سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی الیکشن کو سپورٹ کرتی ہے، ہمارا مطالبہ ہے ریفارمز کے بعد الیکشن آزادانہ اور دھاندلی فری متناسب نمائندگی پر کروائے جائیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا حکومت و اپوزیشن کو ایک ساتھ بٹھانے کا فیصلہ

سیاستدانوں کی آڈیو اور ویڈیو لیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ ماحول میں آڈیو اور ویڈیو لیکس سامنے آئیں، وہ کام نہ کریں جس کے لیکس ہونے پر آپ کو شرمندگی ہو۔

’گوادر کو حق دو تحریک‘ پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے اپیل کی کہ مرکزی و صوبائی حکومت بلوچستان اور گوادر کے لوگوں پر تشدد کے بجائے مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک قوم کی ضرورت ہے کسی ایک حکومت یا پارٹی کا کارنامہ نہیں، گوادر کے لوگ سی پیک کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو اسے سازش کا نام نہ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی 30 دسمبر کو بلوچوں اور گوادر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کا دن منائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں