تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ملک حقیقی طور پر دیوالیہ ہونے کی آخری سرحد پر کھڑا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان حقیقی طور پر دیوالیہ ہونے کی آخری سرحد پر کھڑا ہے۔

لوئر دیرکے علاقے تیمر گراہ میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے پاس سرکاری ملازمین کے تنخواہوں کے پیسے نہیں، ناکام پالیسی کی وجہ سے سبز پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹ بن چکا ہے۔

سراج الحق نے عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات کو لازمی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا: ’انتخاب سے پہلے اصلاحات لازمی ہے۔ اصلاحات کے بغیر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: قوم ووٹ کے ذریعے کرپٹ افراد اور جماعتوں کا احتساب کرے، سراج الحق

گزشتہ روز سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم، پی پی اور پی ٹی آئی کے طرزِ حکمرانی نے ملک کو مفلوج کر دیا، حکمرانوں کی خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن ان کی تابعداری کریں۔

ان کا کہنا تھا: ’جماعت اسلامی اداروں کو نیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے۔ حکمرانوں کی سیاست ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ ملک کو بیرونی این جی اوز کا اصطبل بنانے والوں سے بہتری کی توقع نہیں۔ حکمران جان لیں ملک بیرونی قرضوں اور بھیک پر نہیں چلتے۔‘

Comments

- Advertisement -