تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

قوم ووٹ کے ذریعے کرپٹ افراد اور جماعتوں کا احتساب کرے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ووٹ ظالم کے خلاف مؤثر ہتھیار ہے، قوم ووٹ کے ذریعے کرپٹ افراد اور جماعتوں کا احتساب کرے۔

راولپنڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام رضا کار کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سودی نظام رائج ہے جس کی وجہ سے بدترین معاشی آلودگی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بقول ملک کے ڈیفالٹ کرنے کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور نہ پی ڈی ایم کا، یہ سب کرپٹ ہیں، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سیاسی آلودگی بھی ہے، گالم گلوچ سیاسی لیڈروں کا وطیرہ بن گیا، ماضی میں سیاسی لیڈر اخلاق اور رواداری کا مظاہرہ کرتے تھے، منگلہ ڈیم کی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان کا وزیر اعظم آزاد کشمیر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شریعت کا قانون نہ ہونے سے عدل و انصاف نہیں، عدل و انصاف نہ ہونے سے عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومت کا کام عالمی اداروں سے چندہ جمع کرنا ہے، کورونا کے لیے آنے والی 87 فیصد امداد انتظامی معاملات پر خرچ کی گئی، سیلاب کو دو ماہ گزرنے کے باوجود حکومت امداد مانگ رہی ہے، بدقسمتی سے حکومت اور انتظامیہ میں سنگ دل لوگ بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹھ کر مسئلہ حل نہ کیا تو مارشل لا لگ جائے گا، سراج الحق

اپنے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ انسانیت کی خدمت الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن ہے، الخدمت کی خدمت کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، یو این سیکرٹری جنرل نے فائونڈیشن کے صدر کو ملاقات کے لیے بلایا اور سیلاب پر بریفنگ لی، انہوں نے الخدمت کی خدمات کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -