لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ و گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں، امریکا کا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا ظلم ہے۔
دوسری طرف امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائی سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ قتل عام روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
سراج الحق نے اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اس پر ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔
امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسرائیلی مظالم کے شکار ہیں، ان کی فوری امداد کی جائے، ضرورت ہے کہ اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظور، امریکا کی مخالفت
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر فلسطین میں شدید رد عمل نے جنم لیا، فلسطینوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کیے جس پر اسرائیلی فوج نے سفاکی سے گولیاں برسائیں اور اٹھاون فلسطینوں کو شہید کیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔