جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

پاکستان کو بچانا ہے تو کشکول اور رسوائی مشن چھوڑنا ہوگا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو کشکول اور رسوائی مشن چھوڑنا ہوگا۔

منصورہ میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے ملک میں جاری بد امنی کی لہر کو انتہائی تشویش ناک قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی کا لاوا پھٹنے کو ہے، عوام کو ان کا حق دیا جائے اور گوادر کے لوگوں کو دیوار سے لگانے کی بجائے گلے سے لگایا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ دنیا چاند اور مریخ پر جانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور ہم صرف قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: سیاستدان آج بھی راولپنڈی کے گیٹ نمبر چار کی طرف دیکھ رہے ہیں، سراج الحق

اپنے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ قرآن و سنت کا قانون آئے گا تو امن اور ترقی آئے گی، ملک اقتصادی بدحالی اور بدامنی کی لپیٹ میں ہے، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بڑی طاقتوں کو کھٹکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دس بڑوں سیاست دانوں کا احتساب ہو جائے تو سب جیل میں جائیں گے، حکمرانوں نے ملک کو معاشی، سیاسی اور سماجی بحران سے دوچار کیا، عوام مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں، حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں