ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھائی کی لاش دیکھ کر بہن بھی چل بسی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بھائی کی موت ہوئی تو لاش دیکھ کر بہن بھی چل بسی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع میسور میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے بھائی کی موت کا صدمہ بہن برداشت نہ کرسکی اور دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔

متوفیہ اپنے والدین کے ہمراہ بھائی کی لاش دیکھنے اسپتال پہنچی جہاں اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

رشمی میسور کے ایک سرکاری کالج میں بی کام کے دوسرے سال کی طالبہ تھی، بھائی کیرتیراج پیر کی رات ہنسور تعلقہ میں میسور منگلور ہائی پر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

بیٹی بھائی کی لاش دیکھ کر اسپتال میں گری تو والدین نے فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رشمی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی اور علاقہ مکین بھی غمزدہ ہوگئے۔

بعدازاں دونوں بہن بھائیوں کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں