ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

بہنوئی نے سالے پر تیزاب پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بہنوئی نے سالے پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن کےعلاقے اپرگزری میں تیزاب گردی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واقعہ 8 ستمبر کو پیش آیا تھا۔

متاثرہ شخص فیصل نے شکایت درج کروائی کہ بہنوئی راشد میری بہن کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جب بہن کو لینےآیا تو اسے جانے دیا اور مجھ پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

’تیزاب کے باعث چہرہ، گردن، ہاتھ اور دیگر اعضامتاثر ہوئے، واقعےکا مقدمہ کلفٹن تھانےمیں درج کرا دیا لیکن ملزم گرفتار نہیں ہو سکا‘

پولیس کا کہناہے کہ واقعے کی مزید تفیش کر رہے ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں