تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای کی بہن اپنے بھائی کیخلاف میدان میں آگئیں

ایران میں جاری مظاہروں پر حکومتی تشدد پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بہن بدری حسینی بھی اپنے بھائی کیخلاف میدان میں آگئی ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای کی بہن بدری حسینی خامنہ ای نے مظاہرین کے خلاف حکومتی کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بھائی نے اپنے لوگوں کو مصیبتوں اور ظلم کے سوا کچھ نہیں دیا اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی ظلم کی حکومت کو اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدری حسینی کی جانب سے فرانس میں رہائش پذیر ان کے بیٹے محمد مراد خانی نے ان کا یک خط ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے جس میں بدری حسین نے اپنے بھائی آیت اللہ خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے خیال میں اب یہ درست ہے کہ میں اپنے بھائی کے اقدامات کے خلاف کھڑی ہوں اور ان ماؤں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کروں جو حکومت کے مظالم کی وجہ سے سوگ میں ہیں۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ اگرچہ مجھے مظاہروں میں شریک ہونا چاہیے مگر بیماری کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتی، مگر دلی اور روحانی طور پر میں ایران کے عوام کے ساتھ ہوں۔

خط میں بدری حسینی کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مجرمانہ نظام کے خلاف ہماری جدوجہد انقلاب کے چند ماہ بعد ہی شروع ہو گئی تھی۔

انہوں نے نظام کے ’جرائم‘ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان میں اختلاف کرنے والی آواز کو خاموش کرنا، سرزمین کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو قید خانوں میں ڈالنا، سخت سزائیں دینا اور بڑے پیمانے پر پھانسیاں شامل ہیں اور یہ سلسلہ حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ بدری حسینی خامنہ ای کی بیٹی فریدہ مراد خانہ کو گزشتہ ماہ اس وقت تیسری بار گرفتار کیا گیا جب انہوں نے بیرونی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تہران کی حمایت بند کر دیں۔ فریدہ نے 25 نومبر کو یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں اپنے ماموں کی حکومت کو ’بچوں کی قاتل‘ قرار دیا تھا۔

فریدہ کی گرفتاری بدری حسینی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے میری بیٹی تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا تو اس سے عیاں ہے کہ دوسرے لڑکے لڑکیوں کو کس قسم کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہوگا۔

اس موقع پر بدری حسینی نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ میرے بھائی ایران کے عوام کے آواز نہیں سن رہے بلکہ کرائے کے فوجیوں اور پیسے بٹورنے والوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے پاسداران انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبل اس کے کہ بہت دیر ہو جائے وہ اپنے ہتھیار نیچے کر لیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔

Comments

- Advertisement -