اشتہار

بیٹھ کر بات کرنے کا مطلب صرف انتخابات ہے اور کچھ نہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ بیٹھ کر بات کرنے کا مطلب صرف انتخابات، بس اور کچھ نہیں، کم از کم انتخابات ہونے تو چاہیئں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ
میں کل یہ سوچ کرگیاتھا کہ یہ مجھےگرفتار کریں گے لیکن مجھے دکھ ہے میری اہلیہ اکیلی تھیں انہوں نےحملہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 25مئی کےواقعے پر ہم نے پولیس والوں کوسزائیں نہیں دیں، میں اپنے اوپر چیزیں معاف کر سکتا ہوں لیکن اپنے کارکنوں پر ہونے والے ظلم کو معاف نہیں کر سکتا۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار کے بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بھی وہی بات کی جومیں نے ایک سال قبل کی تھی ، میرے بات کرنے پر مجھے غدار کہا گیا، آج ایٹمی اثاثوں سے متعلق اسحاق ڈارنے بھی وہی بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طورپر کمزور ہو تو سیکیورٹی پر سمجھوتہ کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔

مریم پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مریم نواز جاہل اورجھوٹوں کی ملکہ ہیں، یہ میڈیا پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا انتخابات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھےمعلوم ہےاس نگراں حکومت میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے لیکن کم از کم انتخابات ہونے تو چاہییں، بیٹھ کر بات کرنے کا مطلب صرف انتخابات کے لیے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں