تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

مراد سعید اور انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے سوات میں صورتحال قابو میں آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور سوات کی انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے علاقے میں سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال قابو میں آگئی۔

مراد سعید نے سیلاب سے متاثرہ سوات کے پہلے اور بعد کے مناظر سوشل میڈیا پر جاری کر دیے۔ پہلے مرحلے میں عالقے سے 2 ہزار سیاح اور مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سیلاب متاثرین کو اشیائے ضروریہ کی ترسیل کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں رہائشی علاقوں سے نکاسی آب اور صفائی کا کام مکمل کیا، سیاحوں کی واپسی کے لیے ہیلی کاپٹر بھی آج سے مہیا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں سے رابطے منقطع ہوئے وہاں ضروری اشیا پہنچا رہے ہیں، ان علاقوں سے سیاحوں کی واپسی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اگلا چیلنج انفرااسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کی آباد کاری ہے، ان شاء اللہ اس چیلنج میں بھی سرخرو ہوں گے، سارے عمل میں انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کی انسان دوستی اور صلہ رحمی بھی خراجِ تحسین ہے۔

 

Comments

- Advertisement -