ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے‘ خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کاکہناہےکہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابو پانےکےلیے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کا کہناہےکہ گرم موسم کے باعث بجلی کی موجودہ لوڈشیڈنگ عارضی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پانی کی کمی سے4 سےساڑھے4 ہزارمیگاواٹ بجلی کی کمی آئی ہے، رواں ماہ پانی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہو جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کی ترسیل میں ضیاع کو روکنے کےلیےاقدامات کررہی ہے جس سے صورت حال میں جلد بہتری آئےگی۔


سی پیک وزیراعظم نوازشریف کی کوششوں کانتیجہ ہے‘ وزیرپٹرولیم


وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نےلوگوں پرزوردیا کہ وہ بجلی کے غیرضروری استعمال سےگریز کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ ان کی وزارت نے 116 ارب روپے ریکوری اور لائن لاسزکی مد میں بچایا ہے۔


سہانےخواب دکھانےکےبجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتاہوں‘ وزیراعلیٰ پنجاب


یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب نے ای روزگارٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاتھاکہ بجلی کے ایسے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کےشروع تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں