تازہ ترین

آئندہ دنوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان

لاہور : ملک بھر میں گرمی کے ساتھ بجلی کی طلب بڑھ گئی ، جس کے باعث آئندہ دنوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کےساتھ بجلی کی طلب بڑھ گئی، جس کے بعد لسیکو سمیت تمام پاؤرڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔

شہری حدود میں تین گھنٹے جبکہ دیہات میں اضافی لوڈشیڈنگ ہورہی ہیں تاہم لسیکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید ابتر ہونےکا امکان ہے جبکہ اس کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں 19 سو ملیں کیوبک فٹ گیس روزانہ دستیاب ہے تاہم ضرورت کہیں زیادہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ نو سو ملین کیوبک فٹ پاؤر ہاؤسز کو گیس دی جارہی ہے تاکہ سستی بجلی بنے اورلوڈشیڈنگ بھی کم واقع ہوسکے، جس کی وجہ سےلاہورسمیت تمام شہروں میں گیس پریشرکم ہوگیا۔

صارفین کوکھانے پکانےکے اوقات میں گیس دی جارہی ہے اور رات 10 بجےسے صبح 6 بجے تک گیس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، آئندہ دنوں میں گیس،بجلی اور آئل کا بحران پیسوں کی کمی کی وجہ سے مزید بڑھ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -