کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈاکس میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کارروائی کے دوران متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ایس ائی یو کی جانب سے مطلوب ملزمان کے خلاف ڈاکس میں کارروائی کی گئی۔
ڈی آئی جی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان لیاری کے بغدادی تھانے کے پولیس اہلکار عبدالرحیم کے قتل میں ملوث ہیں، ملزم شکیل کا تعلق چھینا اورشبیر کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔
ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ یہی گروپ لیاری میں دکانوں کے تالے توڑنے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا تھا۔