بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سبی دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع سبی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ایف سی اہلکاروں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سبی کے علاقے جیل روڈ پر ہوا جہاں خودکش بمبار نے باب حبیب چوک کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر ایف سی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں پانچ اہلکار شہید ہوئے جن میں حوالدار لطیف، نائیک وحید، سپاہی جلیل، سپاہی آفتاب اور سپاہی حبیب اللہ شامل ہیں۔

دھماکے میں 6 ایف سی اہلکار اور دس پولیس اہلکاروں سمیت تین عام شہری زخمی ہوئے۔

صوبائی وزیر احسان شاہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سبی اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے بعد جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں