جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

مسافر بس اور رکشے میں خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

خانپور: ظاہر پیر کے قریب بس اور رکشہ میں تصادم نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جاں بحق رکشہ سواروں کا تعلق ظاہر پیر کے نواحی علاقے سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانپور میں قومی شاہراہ پر ظاہر پیر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جس میں مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں 11 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا ، بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد بس روڈ سے نیچے اتر گئی۔

ولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق رکشہ سواروں کا تعلق ظاہر پیر کے نواحی علاقے سے ہے۔

یاد رہے چند روز قبل سندھ کے ضلع جامشورو میں سن کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا حادثہ کار ڈرائیور کی رانگ سائیڈ سے کراسنگ کے نتیجے میں پیش آیا، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں