بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بشام : جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شانگلہ : بشام کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے علاقے بشام برباٹکوٹ میں جیپ کھائی میں جاگری ، حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد مقامی افرادنےاپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالا تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر جیپ سواریوں کو لے کرجارہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بشام برباٹکوٹ سے مسافر جیپ سواریوں کو لے کرجارہی تھی کہ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں