اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکو سمیت مزید 6 آئی پی پیز معاہدے کیلئے رضامند ہوگئے ، ابتک 47 آئی پی پیز نے حکومت کیساتھ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سستی بجلی خریدنے کی کوششوں میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، حکومت کے مزید 6آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکوسمیت مزید 6 آئی پی پیز معاہدےکیلئےرضامند ہوگئے ، ابتک 47آئی پی پیزنے حکومت کیساتھ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے ، معاہدے کیلئے رضامندآئی پی پیزکی مجموعی پیداوار صلاحیت 7450 میگاواٹ ہے۔
وفاقی کابینہ سےمنظوری کے بعد معاہدے پردستخط کئے جائیں گے ، ای سی سی اور کابینہ ان آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کی منظوری تین سے چار دن میں دیں گے۔
مزید پڑھیں : حکومت کی ایک اور کامیابی، سستی بجلی کے لیے مزید 18 کمپنیوں سے معاہدے
اس سے قبل 30 جنوری کو ، کیپکو سمیت 18 آئی پی پیز معاہدے پر باضابطہ دستخط کرنے کے لیے تیار ہو گئے تھے ، 18 آئی پی پیز میں 1600 میگا واٹ کی کوٹ ادو پاور کمپنی بھی شامل ہے، رضا مند ہونے والے دیگر 17 آئی پی پیز ونڈ پاور یونٹ پر مشتمل ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں عالمی بینک نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لیے45 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دی تھی، اس رقم سے خیبر پختون خوا کے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جب کہ متبادل توانائی کے ان منصوبوں سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔