ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس میں رکن ممالک کے درمیان سلامتی، معیشت، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون اور روابط کو فروغ دینے پر اتفاق اور علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا.

اس بات کا اعلان اسلام آباد میں ہونے والی پہلی 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا جس کے مطابق خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کے درمیان روابط سے تجارت، سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری آئے گی اور خطے میں روابط سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی جس سے رکن ممالک کے درمیان تعلق مضبوط ہوگا.

- Advertisement -

اعلامیہ کے متن مطابق رکن ملکوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور مہارتوں سے بھی استفادہ کیا جائے گا جب کہ خطے کے عوام میں آگاہی پیدا کر کے معاشی مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور تعلیم، انسانی وسائل، ثقافتی طائفوں سمیت سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا عزم کا اطہار بھی کیا گیا.

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں شریک ملکوں نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خطے میں دہشت گردی کی پُر زور مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جامع حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب، تہذیب یا نسلی گروہ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا ہے اور داعش جو کہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا عالمی قراردادوں کے مطابق حل پائیدارامن کے لیے ناگزیر ہے اسی طرح امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے القدس کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت کی.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک نے مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور امریکا کو اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

خیال رہے کہ کہ اگلی اسپیکرز کانفرنس آئندہ سال تہران میں ہوگی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں