تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حرمتِ حرم کی توہین پر 6 پاکستانیوں کو سزا

ریاض : حرمت حرم کی توہین پر 6 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں سزا سنا دی گئی، تین پاکستانیوں کو10 ،10 سال اور تین پاکستانیوں کو 8، 8 سال کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حرمت حرم کی توہین پر 6 پاکستانیوں کو سزا سنادی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی عدالت نے مجرموں کو بیس ہزار ریال جرمانے اور موبائل فون ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تین پاکستانیوں انس، ارشاد اور سلیم کو دس ،دس سال اور باقی تین خواجہ لقمان،افضل اورغلام محمد کو آٹھ ، آٹھ سال کی سزا سنائی گئی۔

،ذرائع کے مطابق سزا پانےوالے دو مجرموں کا تعلق ن لیگ سے ہے، خواجہ لقمان،انس کی رہائی کیلئے حکومتی سطح پرسفارتخانےکوخط بھی لکھا جا چکا ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل کے آخر میں مسجد نبوی ﷺ واقعے پر سعودی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان سعودی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ کچھ پاکستانیوں کو قواعد کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ پہنچے تھے تو کچھ لوگوں کی جانب سے ’شہباز شریف چور چور‘ کے نعرے لگائے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -