The news is by your side.

Advertisement

ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

مستونگ : کوئٹہ کراچی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر شہر قائد سے جانے والی تیز رفتار  مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک اور مسافر کوچ  کی تیز رفتاری کے  باعث پیش آیا، گاڑیاں  ڈرائیوروں  سے بے قابو ہوگئیں، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

، اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو افراد انتہائی تشویشناک ہےجبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں  کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل کوئٹہ میں کان مہترزئی کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے آنے والی والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، 12 افراد جل کرجاں بحق

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ پک اپ میں ایرانی تیل کے کین بھرے ہونے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں