روم: اٹلی کے شمالی پہاڑی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی اٹلی میں الپس پہاڑی سلسلے میں واقع مارمولادا پہاڑیوں پر پیش آیا ہے، جہاں گلیشیر کا ایک ٹکڑا پہاڑی سلسلہ میں ہائیکنگ کیلئے موجود ایک گروپ پر آگرا، جس کے نیچے دب کر کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اطالوی حکام کی جانب سے حادثہ میں ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ہیلی کاپٹرز، درجنوں الپائن سرچ اینڈ ریسکیو ماہرین اور کتوں کو مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے کا واقعہ گزشتہ کئی روز سے جاری ملک میں گرمی کی لہر کے باعث پیش آیا ہے، گزشتہ روز پہاڑی سلسلے میں درجہ حرارت ریکارڈ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ان دنوں اٹلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو خشک سالی کا سامنا ہے۔
The footage of the large ice avalanche in Marmolada today in close proximity.
We don't know the author, we will write it in the comments as soon as we will know it.
Indeed an impressive sequence pic.twitter.com/zDo4q40qOP
— Alpine-Adriatic Meteorological Society (@aametsoc) July 3, 2022