کراچی : لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ ہے، مکینوں نے الزام لگایا کہ اناڑی مزدوروں نے عمارت کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری غریب شاہ کے مقام پر نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کی جانے والی کھدائی نے پہلے سے تعمیر شدہ 6 منزلہ عمارت کے رہائشی خاندانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
لیاری مین 6 منزلہ عمارت گرنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث خوفزدہ مکینوں نے جان بچانے کے لئے خود ہی عمارت خالی کردی۔
View this post on Instagram
مکینوں نے الزام لگایا کہ برابرکے پلاٹ میں کھدائی کے دوران عمارت کی بنیادیں کاٹ دیں اور اناڑی مزدوروں نے عمارت کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔
عمارت میں دراڑیں پڑنے کے باعث 19 سے زیادہ خاندان محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ بلڈر بلڈنگ دوبارہ تعمیر کرکے دیں یا معاوضہ ادا کیا جائے۔
پولیس نے ایس بی سی اے کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر پولیس نے روڈ بند کرکے نفری تعینات کردی ہے۔