ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ جج کیخلاف شکایات پر کارروائی شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ جج کے خلاف شکایات پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور چیف جسٹس نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات کونسل ممبر کو بھجوا دی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ جج کے خلاف شکایات پر کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات کونسل ممبر کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے تمام شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھیجی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزامات کے تحت شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار میاں داؤد کی جانب سے دائر کردہ شکایت آئین پاکستان کے آرٹیکل دو سو نو (5) کے تحت چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کے دفتر میں فائل کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت

شکایات میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مبینہ مس کنڈکٹ، ،بدعنوانی، ٹیکس تفصیلات میں ردوبدل، اقربا پروری اور ایک سیاسی جماعت کے لیے نرم گوشہ رکھنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں