اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اسکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں وادی بشو کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آگیا۔

ریسکیو ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ افسوسناک حادثے میں 4 سیاح جان سے گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہیں۔ حادثے کا شکار گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور انتظامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔

حاجی گلبر خان نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں تک فوری طور پر پہنچانے کا حکم دیا۔

وادی باشو اسکردو کے ضلع روندو ڈویژن میں واقع ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور دلکش برف پوش پہاڑوں سے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں