اسکردو: دیو سائی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی اسکردو کے مطابق دیو سائی میں سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ گاڑی سے 4 لاشوں کو نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ اس حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حادثہ دو گاڑیوں کے تصادم کے باعث پیش آیا۔