جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سڑک پر مخالف سمت میں اسکیٹ بورڈنگ کرنے والا خوفناک حادثے کا شکار، پریشان کن ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

سڑک پر گاڑی میں یا پیدل سفر کرتے ہوئے حفاظتی قوانین اور اصولوں کا خیال نہ رکھنا کسی بڑے سانحے کو جنم دے سکتا ہے، ایسی صورت میں کم از کم بھی کوئی خطرناک چوٹ لگ سکتی ہے۔

اس کے باوجود لوگ سڑکوں پر کرتب دکھانے سے باز نہیں آتے اور حفاظتی اصولوں کو بالائے طاق رکھ دیتے ہیں، ایسے ہی ایک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص اسکیٹ بورڈ پر نہایت تیز رفتاری سے سفر کر رہا ہے، ایڈونچر کے شوق میں وہ شخص سڑک کے مخالف سمت میں جارہا ہے۔

اس دوران سامنے سے ایک ٹرک آتا ہے جس سے وہ بچ نکلتا ہے، ایک بائیک والا بھی خود سنبھل کر اس سے دور ہو کر گزرتا ہے، لیکن اس کے پیچھے آتی بائیک بالکل اس کے سامنے آجاتی ہے۔

اسکیٹ بورڈر زمین پر ہاتھ ٹکا کر بچنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے اور سامان سے لدی بائیک سے بری طرح ٹکراتا ہے۔

سامان لے جانے والا بائیک سوار جو بظاہر کوئی ڈیلیوری رائیڈر دکھائی دے رہا ہے سامان اور بائیک سمیت نیچے گرتا ہے جبکہ بائیک کا پہیہ اسکیٹ کرنے والے شخص کے منہ سے ٹکراتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ بائیک اس کے سینے سے ٹکراتی اور ٹانگوں کے اوپر سے گزرتی ہے جس سے وہ شخص یقیناً بری طرح زخمی ہوا ہوگا۔

ٹویٹر صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر اسکیٹ بورڈر کو قصور وار ٹھہرایا کہ اس نے خود مخالف سمت میں تیز رفتاری سے سفر کر کے اپنے لیے مصیبت کو دعوت دے ڈالی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں