جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسکیئر کی زندگی داؤ پر لگ گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کی جانب سے ردعمل بھی دیا جاتا ہے اور بعض ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو صارفین کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔

رومانیہ میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا، اسکیئر اسکیٹنگ کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک اسے پتا چلا کہ اس کے پیچھے ریچھ لگ گیا ہے جس کے بعد اس نے ریچھ سے بچنے کے لیے مختلف جتن کیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ واقعہ ہفتے کے روز رومانیہ کے شہر پریڈیل کے ایک ریزورٹ میں پیش آیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکیئر ریچھ سے بچنے کے لیے ڈھلوان کی جانب جارہا ہے اور اوپر چیئر لفٹ میں بیٹھے لوگ خوفزدہ ہوکر سارا منظر دیکھ رہے ہیں۔

چیئر لفٹ میں بیٹھے لوگ اسکیئر کو تیز جانے کا کہہ رہے ہیں، انہوں نے اسکیئر کو آگاہ کیا کہ ریچھ تمہارا پیچھا کررہا ہے، تیز جاؤ، پیچھے مڑ کر مت دیکھو۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔‘

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شکر ہے اسکیئر نے اپنا توازن برقرار رکھا، یہ بہت خوفناک لمحہ تھا۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس دن فون کرکے ریچھ کی اطلاع دی گئی ہے، ریچھ کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں