بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

دہی میں صرف ایک چیز ملائیں، چہرہ نرم و ملائم اور چمکدار

اشتہار

حیرت انگیز

چہرے کی صاف ستھری اور چمکدار جلد کیلئے خواتین طرح طرح کے جتن کرتی ہیں، جس میں تازہ پھلوں کے جوسز سمیت مہنگے اور مؤثر ترین اجزاء کا استعمال بھی شامل ہیں۔

آج ہم آپ کیلئے ایک ایسی آسان اور آزمودہ ترکیب لے کر آئے ہیں جسے آپ گھر میں آسانی سے استعمال کرکے اپنے چہرے اور باقی جلد کو چمکدار بناسکتی ہیں۔

جی ہاں ! اب آپ صرف دہی سے اپنی جلد گوری اور چمکدار بنائیں جس کے مختلف طریقوں کے استعمال سے آپ خود کو پہلے سے بہتر اور خوبصورت محسوس کریں گی۔

- Advertisement -

دھوپ کے جھلسنے اور چہرے کی سوجن تک کے علاج سمیت دہی جلد کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے۔ اس لیے آپ کو جلد کی دیکھ بھال کیلیے اپنی غذا میں دہی کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔

اس مضمون میں جلد کی دیکھ بھال کے لیے دہی سے بنائے گئے مختلف نسخے بیان کیے جارہے ہیں ہیں کہ کس طرح جلد کی خوبصورتی کے لیے دہی کا استعمال کیا جائے۔

1: چہرے کا ماسک

ایک چمچ سادہ دہی میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں، اسے اپنے چہرے پر 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ قدرتی فیس ماسک آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دے گا۔

2:  دہی، دلیا باڈی اسکرب

سادہ دہی اور دلیا کو مکس کریں اور جب آپ نہا رہے ہوں تو اپنے جسم کو صاف کرنے کے لیے اس کا استعمال کریں۔ آپ کی جلد نرم اور ہموار محسوس ہوگی کیونکہ اسکرب جلد کے مردہ خلیوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔

3: دہی اور ککڑی کا آئی ماسک

ایک کھیرے کو پیس کر ایک کھانے کا چمچ سادہ دہی کے ساتھ مکس کریں پھر اس مکسچر کو اپنی آنکھوں کے نیچے والے حصے پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس سے سوجن اور سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

4: دہی اور لیموں کا رس

ایک کھانے کا چمچ سادہ دہی میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا لیں اور اسے چہرے پر لگانے کے لیے روئی کا استعمال کریں، اس سے آپ کی جلد کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھنے میں مدد ملے گی۔

5: دہی اور ایلو ویرا

سادہ دہی اور ایلو ویرا جیل کو مکس کریں اور اسے دھوپ میں جھلسی ہوئی جلد پر لگائیں تاکہ آپ کی جلد کو سکون ملے اور سوزش کم ہو۔

احتیاط اور پرہیز

ویسے تو دہی عام طور پر لوگوں کے لیے محفوظ غذا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں اس کو اپنی جلد پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو ڈیری مصنوعات سے الرجی یا حساسیت ہے خطرہ ہے تو آپ کو دہی سے دور رہنا چاہیے۔

بہت حساس جلد والی خواتین کو دہی کے استعمال کے دوران جلن یا الرجی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ اسے اپنی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات سے خارج کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں