تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جلد کی بیماریاں کینسر کا باعث قرار

کیلی فورنیا: امریکا کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جلد کی مختلف معمولی بیماریاں شدت اختیار کر کے خطرناک موذی مرض کینسر  میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں جلدی امراض سے متعلق تحقیقاتی مطالعے کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بے ضرر سمجھی جانے والی بیماری بڑھ کر کینسر میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثر لوگ جلد پر نکلنے والے غدود کو عام سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں مگر یہ حقیقت میں کینسر کی آمد کا خاموش پیغام ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: جلد کے کینسرکی تشخیص اب سادہ بلڈ ٹیسٹ سے ممکن

تحقیقاتی ماہرین کے مطابق بے ضرر سمجھے جانے والے جلدی امراض شدت اختیار کر کے جان لیوا کینسر میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور اس سے متاثر ہونے والے افراد کو خون، چھاتی یا آنتوں کا سرطان ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جلدی کینسر اگر بڑھ جائے تو یہ عام کینسر سے تین گنا زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جس کی تشخیص کے تین ماہ بعد ہی انسانی جان جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر سال صرف امریکا میں 54 لاکھ جلدی امراض سے متاثرہ افراد میں خطرناک کینسر کی تشخیص کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہلدی کینسر کے مرض سے لڑنے میں مدد دیتی ہے، تحقیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کا وائرس انسانی جلد میں بہت تیزی کے ساتھ سرایت کرتا ہے لہذا کسی بھی چھوٹے سے چھوٹے غدود یا مرض کو معمولی نہ سمجھا جائے اور فوری طور پر جانچ کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -