تازہ ترین

8 سال سے لاپتہ شہری کی کھوپڑی مل گئی

امریکا میں 2012 سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے شہری کی کھوپڑی برآمد ہوئی جس کو آتش دان کے اوپر سجا دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاپتہ شخص کی کھوپڑی کو بناؤ سنگھار کر کے اہل خانہ کے آتش دان کے اوپر ایک سال کے لیے سجا دیا گیا۔

کھوپڑی کو چشمہ لگا کر آتش دان کے اوپر رکھا گیا جس کو  گھر کی معصوم سجاوٹ کا نام دیا گیا ہے۔

جرائم کی تحقیقات کرنے والے ادارے کے مطابق یہ کھوپڑی 2012 میں لاپتہ ہونے والے شہری کی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق گوبی نامی شہری کو یہ کھوپڑی ملی جس نے دیکھتے ہی اسے گھر میں سجانے کا فیصلہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہری نے آتش دان کے اوپر کھوپڑی رکھ کر وہاں چشموں کی دو جوڑیاں بھی رکھیں۔

شہری نے پولیس کو کھوپڑی ملنے اور اسے گھر میں سجانے کے فیصلے سے آگاہ کیا جس کے بعد متعلقہ محکمے نے اس کو قبضے میں لے کر شاخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کا ڈی این اے فیملی سے میچ کرگیا جس کی شناخت جونیئر وی لی میکین کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی قیاس کیا جارہا ہے کہ وی لی کو اُس کے اہل خانہ نے ہی قتل کیا۔

Junior Willie McCann.

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگراُن کے پاس اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات موجود ہوں تو وہ آگاہ کریں۔

Comments

- Advertisement -