اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، جمشید دستی کی گرفتاری میں پولیس ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی کے خلاف تیل سے بھرے ٹرک لوٹنے پر دوسرا مقدمہ درج ہوگیا، پولیس نے جمشید دستی کے 2ساتھیوں سمیت دو پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مظفر گڑھ میں سابق ایم این اے جمشید دستی کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کئی روز سے روپوش ہیں جبکہ موبائل فون بھی بند ہے۔

پولیس کے مطابق سابق یوسی چیئرمین ملک اجمل اور تاجر رہنما ملک عابد گرفتار ہیں۔ جبکہ اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ آئل ٹینکر سے تیل لوٹا۔ گرفتار اہلکار فرخ شہزاد اور جمشید دستی کا گن مین رہ چکا ہے۔

سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر بھی جعلی نکلا

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی تھی، اسلامیہ یونی ورسٹی بہاولپور نے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری انٹر میڈیٹ کی سند کی تصدیق نہ ہونے کے سبب منسوخ کردی تھی۔

خیال رہے کہ 2018 میں عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے اپنے حلقے میں فری بس سروس شروع کر رکھی تھی، تاہم عام انتخابات ہارنے کے بعد یہ سروس بند کر دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں