The news is by your side.

Advertisement

رکی پونٹنگ کی بابر اعظم سے متعلق اہم پیشگوئی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابراعظم کے لیے ترقی کی کوئی حد نہیں ہے، یہ صرف وقت کی بات ہے، میں پہلے بھی سمجھتا تھا کہ بابر یا تو ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹر بنے گا یا پھر یقینی طور پر اس نمبر کو چیلنج کرے گا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم کیلئے آسمان اُن کی حد ہے وہ جہاں قدم رکھتے ہیں دنیا ان کی ہوجاتی ہے، اگر بابر پچھلے دو برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلتے تو یقیناً ابھی نمبر ون ہوتے۔

رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو آسٹریلیا سیریز کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جب 2019 میں بابر اعظم کو برسبین کی باؤنسی پچ پر ہیزل ووڈ، اسٹارک اور کمنز کے خلاف شاٹس کھیلتے دیکھا تھا تو اس نوجوان کرکٹر نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

خیال رہے کہ بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں نمبر ون پر ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں ان کا نمبر نواں ہے اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 750 ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں