اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آسمان پر دیو قامت چیز دیکھ کر سب حیران، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں آسمان پر اڑنے والی دیوقامت چیز نے صارفین کو حیران کردیا۔

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز نت نئی اور دلچسپ ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں مگر اب کی بار آسٹریلوی شہر کی ویڈیو سامنے آئی۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے کیونکہ ایک دیوقامت مچھلی نما چیز کو آسمان پر اڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

یہ ویڈیو دراصل کینبرا کی ہے جہاں 6 مارچ سے گیس کے دیو قامت غباروں کو فضا میں چھوڑنے کے فیسٹیول کا آغاز ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6 مارچ سے کینبرا پرانے پارلیمنٹ ہاؤس کے گارڈن میں شروع ہونے والا یہ فیسٹیول 14 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے دوران فضا میں تاحد نگاہ گیس کے خوبصورت دیوہیکل غبارے چھوڑے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کرونا کی وجہ سے فیسٹیول کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا، رواں سال انتظامیہ نے ایس او پیز کے ساتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔

کرونا سے قبل فیسٹیول میں غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی تھی مگر اب کی بار محدود تعداد میں غیر ملکیوں کی شرکت کا امکان ہے جبکہ مقامی افراد ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے فیسٹیول دیکھ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں