جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گال ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

گال: سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بری طرح فلاپ پوگئی۔

بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

- Advertisement -

میچ کے آخری روز پاکستان کو میچ نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اوپنر امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم امام الحق جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، 97 کے مجموعی اسکور پر اوپنر 49 رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 37، فواد عالم 1، آغا سلمان 4، محمد نواز 12، یاسر شاہ 27، حسن علی 11 اور نسیم شاہ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بابر اعظم 81 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں