جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

اماراتی بولر نے ٹی 20 ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

جی لانگ: یو اے ای کے بولر نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی پہلی ہیٹ کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر جی لانگ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں یو اے ای کے بولر کارتک پلانیاپن میاپن نے سری لنکا کے خلاف ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

کارتک نے سری لنکن اننگز کے 15ویں اوور میں سری لنکن بیٹر بھانوکا راجاپکشا کو آؤٹ کیا، بعد ازاں اگلی ہی گیند پر چریتھ اسالنکا کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ چھٹی اور آخری گیند پر کپتان داسن شنکا کا شکار کرتے ہوئے ہیٹ کرڈالی۔

- Advertisement -

اس تاریخی کارنامے کے بعد کارتک پلانیاپن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے پانچویں بولر بن گئے ہیں جنہوں نے 2007 سے لے کر اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ بولر بریٹ لی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی سیزن یعنی 2007 میں ہیٹ ٹرک کی تھی، اس کے بعد 2021 میں تین بولرز نے ہیٹ ٹرک کی جن میں آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا اور جنوبی افریقا کے کرکٹر کگیسو رباڑا شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں