بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اے آروائی نیوزکے اسلام آباد آفس پردستی بم حملہ اورفائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد آفس پر دہشت گرد بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے دستی بم پھینک کر فرارہوگئے۔ حملہ کی ذمہ داری داعش افغانستان نے قبول کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سچ کو دکھانے پر اے آر وائی پر ایک اور حملہ کردیا گیا، اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو آفس کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ملزمان فرار ہوتے ہوئے پمفلٹ بھی پھینک گئے۔ جس میں داعش افغانستان کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول کی   گئی ہے۔ حملہ شام چھ بجکر پانچ منٹ پر کیا گیا۔

 خوش قسمتی سے کوئی جانی نہیں ہوا، البتہ ایک کارکن سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہواہے جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے بعد عملے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملازمیں نے کمروں کے دروازے بند کر کے لائٹس آف کردیں، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

نواز شریف اور پرویز رشید کی اے آر وائی پر حملے کی مذمت 

 وزیر اعظم میاں نواز شریف نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے،ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے  ہیں، اور انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ اے آر وائی کے ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

وزیراطلاعات پرویزرشید نے ے آر وائی نیوز پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت  پرحملےکوجمہوریت پرحملہ سمجھتےہیں۔یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ صحافت پرحملہ جمہوریت پرحملہ سمجھتےہیں، دہشت گرد چاہے اپنا کوئی بھی نام رکھ لیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

 ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کر دیں گے اور اسلام آباد میں موجود تمام میڈیا ہاؤسز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

 

عمران خان  پرویز رشید ، رشید گوڈیل ودیگر نے اے آر وائی نیوزکے دفترکا دورہ کیا  

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واقعے کے فوری بعد اے آر وائی کے اسلام آباد آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی اور رہنما بھی موجود تھے۔

عمران خان کو واقعے کی تفصیلات بیان کی گئیں، جس پر انہوں نے نہایت دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا، انہوں نے  نے متاثرہ جگہوں کا معانہ بھی کیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اب آزادیء صحافت پر بھی حملے شروع کردیئے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ، ۔ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ملک کی تمام جماعتیں متفق ہیں

علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل ، آصف حسنین اور پرویز رشید نے بھی اے آر وائی کے اسلام آباد آفس کا دورہ کیا، اور واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ۔

آئی ایس پی آر کی اے آر وائی آفس پر حملے کی مذمت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد آفس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ملک میں امن اور سلامتی کیلئے میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کہا کہن اتھا کہ قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے نظریے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں مستقل اور پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں