بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نفرت ہار گئی محبت جیت گئی، عام افراد کے بعد علما اکرام بھی میدان میں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھارت کی انتہا پسندانہ سوچ کے مقابلے میں پاکستان کے تمام مکتبہ فکر نے متعدل اور مثبت سوچ کا اظہار کیا ہے مفتی نعیم کہتے ہیں اسلام محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

معروف مذہبی اسکالر مفتی نعیم نے بھی جارح پڑوسی سےاظہارِمحبت کرتےہوئےانتہا پسندی کومستردکردیا۔

مفتی نعیم نےہاتھ میں پکڑی پرچی، لکھا میں پاکستانی ہوں، اوربھارت سےنفرت نہیں کرتا۔

Mufti Naeem about Profile for Peace#ProfileForPeace

Posted by Binoria Media Production on Sunday, October 25, 2015

سماجی ویب سائٹ پر تصویر لگاڈالی اور بتادیا کہ دنیاکوکہ علما محبت کادرس دیتے ہیں استاد کےدیکھا دیکھی شاگرد بھی میدان میں آگئےاور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ  بھارتی انتہاپسندی پر انسانیت کا درد رکھنے والے بھارتی شہری چیخ پڑے مودی سرکارکاآشیرباد، بھارت میں انتہاپسندوں کو قتل عام کی کھلی چھوٹ، بالی ووڈ کےمشہور ہدایتکار مہیش بھٹ چُپ نہ رہ سک، کہتے ہیں انتہا پسندی سےدنیا بھر میں بھارتی امیج تباہ ہوگیا۔

جس کے بعد مہمانوں کےساتھ بد سلوکی پربھارتی، عوام نےسوشل میڈیا پرانتہا پسندوں کےخلاف مورچہ لگالیا، شہریوں نے پروفائل فار پیس کا ہیش ٹیگ بناڈالا اورانتہا پسندوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا جس میں بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں نےتصاویر پوسٹ کیں اور پاکستانیوں کیلئےامن اور محبت کاپیغام دیا۔

بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی ہیں اور پاکستان سے نفرت نہیں کرتے۔پاکستان سے بھی بہت سےلوگوں نےامن کا پیغام پوسٹ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں