ہفتہ, جون 14, 2025
اشتہار

’تھپڑ کبڈی‘، مخالف پر جتنی چاہیں تھپڑ کی بارش کریں! ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برصغیر میں کبڈی مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے، تاہم اس کھیل کی ایک نئی اور زبردست شکل ’تھپڑ کبڈی‘ نے پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اسے تھپڑ کبڈی کا نام دیا گیا ہے اور اس کھیل میں سب سے اہم یہ ہوتا ہے کہ مدمقابل کے تھپڑوں سے کیسے بچا جائے اور ان تھپڑوں کو کیسے روکا جائے،

روایتی کبڈی کے برعکس جس میں سات پلیئرز شامل ہوتے ہیں اس طرز کی کبڈی میں محض ایک کھلاری ہی دوسرے کے مدمقابل ہوتا ہے یعنی کہ یہ انفرادی طور پر کھیلا جاتا ہے۔

ذائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس کھیل میں بہت زیادہ تھپڑوں کی برسات کی جاتی ہے جو کہ بہت سے لوگوں کے کافی تفریح آمیز ہے۔ اس میں شریک کھلاڑی روایتی لباس میں ملبوس ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو تھپڑ مارتے ہیں جب تک کہ ایک شخص کی بس نہ ہوجائے۔

اس کھیل کو دیکھنے کے لیے میدان میں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم جمع ہوتا ہے، میچ دو لوگوں کے درمیان ہوتا ہے، ایک کھلاڑی کے مارنے سے پوائنٹ اسکور ہوتا ہے، تاہم دوسرا کھلاڑیا اگر دفاع کرلے تو پھر وہ پوائنٹ نہیں ملتا، کھیل میں گھونسوں کی ممانعت ہوتی ہے اور اسے فاؤل سمجھا جاتا ہے۔

https://twitter.com/WonderW97800751/status/1674394956830498819?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1674394956830498819%7Ctwgr%5E180b388a7247838302d71ecad4e060bbaf2066db%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.indiatimes.com%2Ftrending%2Fwtf%2Fslap-kabaddi-video-from-pakistan-go-viral-608159.html

پاکستانی کبڈی تھپڑ کے کھلاڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کھلاڑی مد مقابل کو لاتعداد تھپڑ مار سکتا ہے، لیکن تھپڑوں کی تعداد نہیں پوائنٹ اہمیت رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں