اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسکول میں تھپڑ مارنے کا کھیل، طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

میاں چنوں: سرکاری اسکول میں تھپڑوں کے کھیل نے طالب علم کی جان لے لی، بلال اپنے ساتھی کے تھپڑ کھاتے کھاتے گرا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن وال کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں دو بچے ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے کا مقابلہ کر رہے تھے اور باقی لڑکے ان کے گرد کھڑے انھیں جوش دلا رہے تھے کہ بلال، عامر نامی طالب علم کا تھپڑ کھا کر گرا اور بے ہوش ہوگیا۔

تھپڑوں کا مقابلہ کرنے والے دونوں لڑکے محسن وال کے سرکاری اسکول میں چھٹی جماعت کے طالب علم تھے۔ واضح رہے محسن وال ضلع خانیوال اور تحصیل میاں چنوں میں واقع ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ بلال بے ہوشی کے بعد بدقسمتی سے دوبارہ نہیں اٹھ سکا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے واقعے کو چھپا کر اسے ہارٹ اٹیک بتایا لیکن دس دن بعد ویڈیو سامنے آنے پر اصل واقعے کا پتا چلا۔

میاں چنوں : نوزائیدہ بچہ حوالگی کے لیے قرعہ اندازی

بدقسمت طالب علم بلال کے والدین کو جب اصل واقعے کا علم ہوا تو انھوں نے عامر کو معاف کردیا۔ افسوس ناک واقعے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں ایسے کھیلوں پر پابندی عائد کردی ہے جس میں ایک دوسرے پر تشدد کیا جاتا ہو۔

واضح رہے کہ محسن وال کے سرکاری اسکول میں رواں ماہ چھٹی جماعت ہی کا ایک طالب علم کبڈی کھیلتے ہوئے گر کر بے ہوش ہوگیا تھا جس نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں