ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پہلی ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے نئے ویب شو ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بالکل مختلف کاسٹ کا تصور کیا ہے۔
لاس اینجلس کے پریمیئر میں انٹرویو میں سنجے لیلا بھنسالی نے انکشاف کیا کہ ہیرا منڈی کا آئیدیا 18 سال پہلے فلم کے طور پر بنانے کا خیال آیا تھا لیکن کہانی بہت وسیع ہونے کی وجہ سے فلم کی تیاری نہیں کی جاسکی۔
سنجے لیلا نے فردین خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟
سنجے لیلا بھنسالی نے بتایا کہ 18 سال قبل میرے آئیڈیا کاسٹ میں ریکھا، کرینہ کپور اور رانی مکھرجی موجود تھیں لیکن بعد میں یہ کاسٹ ایک کاسٹ سے دوسری کاسٹ میں تبدیل ہوگئی۔
انٹرویو میں انہون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک وقت میں اس فلم کیلئے پاکستانی اداکاروں عمران عباس، ماہرہ خان اور فواد خان کو کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن پھر یہ خیال بھی تبدیل ہوگیا۔
View this post on Instagram
سنجے لیلا بھنسالی نے مزید بتایا کہ یہ فلم تقریباً تین سال سے تیاری کے مراحل میں ہے جس کیلئے ہم نے 300 دنوں سے زیادہ شوٹنگ کی تاہم اب ہیرا منڈی کیلئے منتخب کردہ کاسٹ سے میں بہت خوش ہوں۔
واضح رہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس اور بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی محلے پر بنائی گئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو گزشتہ روز یکم مئی کو ریلیز کردیا گیا۔
ہیرامنڈی میں اداکارہ منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ریچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سیگل، طحٰہ شاہ، فردین خان اور شیکھر سمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔