تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قدرت کا معجزہ، کومے میں رہنے والا سعودی شہزادہ 15 سال بعد ہوش میں آنے لگا

ریاض: پندرہ برس سے کومے میں رہنے والے سعودی شہزادے میں زندگی کے آثار پیدا ہوگئے، نوجوان شہزادے کی انگلیوں کے حرکت کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے سعودی شہزادے خالد بن طلال کے بیٹے میں 15 برس بعد زندگی کی آثار پیدا ہونے کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے قدرت کا معجزہ قرار دیا گیا ہے۔

کیونکہ اربوں کی جائیداد کے مالک شہزادہ ولید بن خالد بن طلال گزشتہ برس سے کومہ تھے اور ماہر سے ماہر ڈاکٹر بھی انہیں ہوش میں لانے میں ناکام رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولید 2005 میں ملٹری کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ کومہ میں چلے گئے۔

سعودی شہزادے کے طویل عرصے سے کومہ میں رہنے کے باعث ’سویا ہوا شہزادہ’ کہا جاتا ہے، جسے ہوش میں لانے کےلیے تین امریکی اور ایک ہسپانوی ڈاکٹرز برسوں سے کوششیں کررہے تھے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔

لیکن اب شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کی انگلیوں میں اچانک حرکت پیدا ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں ایک خاتون کی آواز سنی جاسکتی ہے جو شہزادے سے اپنی انگلیاں اوپر اٹھانے کا کہتی ہے اور اچانک شہزادہ ولید بن خالد اپنی انگلیاں اوپر اٹھاتے ہیں اور پھر ہتھیلی کو اٹھایا۔

شہزادے کے ہاتھ میں حرکت دیکھ کر اہل خانہ اور طبی عملہ دونوں خوش ہوئے، کیونکہ ان 15 سال بعد شہزادے میں زندگی کی دوبارہ امید جاگی ہے۔

Comments

- Advertisement -