پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

معمولی سی غلطی توند نکلنے کی اہم وجہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سائنس دانوں نے جسمانی وزن میں اضافہ اور توند نکلنے کی اہم وجہ کم نیند اور غذاؤں تک رسائی کو قرار دیدیا۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ کم نیند اور غذاؤں تک رسائی سے لوگ زیادہ کیلوریز بدن کا حصّہ بناتے ہیں سج کے باعث توند کی چربی میں اضافہ ہوتا ہے۔

نیند کی کمی سے پیٹ اور کمر کے ارگرد چربی کی مقدار میں 9 فیصد جب کہ ورسیکل فیٹ میں 11 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔

ورسیکل فیٹ طبی زبان میں ایسی چربی کو کہا جاتا ہے جو جگر اور شکم کے دیگر اعضا پر اکٹھی ہوجاتی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ امریکا میں کم نیند کا مسئلہ بہت زیادہ پیچیدہ ہوچکا ہے، ماہرین نے کہا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر ناکافی نیند موٹاپے، دل کی شریانوں اور میٹابولک امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

طبی ماہرین کی اہم دریافت یہ ہے کہ بعد میں اضافی نیند سے کیلوریز کا استعمال کم ہوجاتا ہے اور جسمانی وزن بھی گھٹ جاتا ہے مگر توند کی چربی کا ذخیرہ بڑھتا رہتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں