پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سلوواکیہ کے پیراگلائیڈر کو بچا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: ہنزہ میں پہاڑ کی چوٹی کے قریب گرنے والے سلوواکیہ کے پیراگلائیڈر کو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنزہ میں یورپی ملک سلواکیہ کا ایک نوجوان ایرک پیراگلائیڈنگ کے دوران پہاڑ کی چوٹی کے قریب گرا، اور پھنس گیا۔

اطلاع ملتے ہیں مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے پہاڑ پر پھنسے پیراگلائیڈر کے لیے ریسکیو کارروائی شروع کر دی، اور امدادی ٹیمیں پہاڑ کی جانب بھیجی گئیں، پہاڑ پر چڑھنے میں مشکلات کے باوجود ایرک نامی پیراگلائیڈر کو بہ حفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

حادثے کے بعد اور ریسکیو کے دوران پیراگلائیڈر سے رابطہ قائم رہا، جب کہ ریسکیو ٹیموں کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا، ایک ریسکیو ٹیم کو رات کو پہاڑ کی چوٹی تک جانا تھا جب کہ دوسری ریسکیو ٹیم کو صبح پہاڑ کی چوٹی کی جانے کی کوشش کرنی تھی۔

رات بھر ریسکیو آپریشن کے بعد رضاکاروں نے بلولو پہاڑ (تقریباً 4800 میٹر) کی چوٹی کے قریب سے ریسکیو کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں