سکھر : سست انٹرنیٹ کے باعث طلبا کو اسائنمٹ پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ منٹوں کی’’فائلیں‘‘گھنٹوں میں ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں، جس سے تعلیم میں حرج ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کتب بینی کے فروغ اور نوجوان نسل کو کتابوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سکھر کی میر معصوم شاھ لائبریری میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈجیٹل لائبریری کی سہولت قائم کی گئی ہے۔
تاہم کچھ عرصے سے انٹرنیٹ کی سست رفتار طلبہ کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہے اور طلبا کو کتابوں تک آسان رسائی فراہم کیلئے قائم ڈجیٹل لائبریری میں سلو انٹرنیٹ کی وجہ سے کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے اور صفحات کھولنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی
طلبا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اتنی سلو ہوچکی ہے کہ کتاب ڈاؤنلوڈ کرنا تو دور اب ایک صفحہ کھلنے میں بھی کئی منٹ لگ جاتے ہیں، جس سے تعلیم میں حرج ہورہا ہے اور بروقت اسائنمٹ پورے نہیں کر پاتے۔
انتظامیہ نے لائبریری میں انٹرنیٹ کی بہتر سہولت تو فراہم کردی ہے، لیکن کچھ مہینوں سے انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کی وجہ سے طلبہ کو مطلوبہ مواد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیئے لائبریریز اور تعلیمی اداروں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی اور آف لائن مواد کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔