تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ہل ٹاپ لیکس ایئرپورٹ پر ایک انجن والا طیارہ فنی خراب کے باعث ہنگامی لینڈنگ کے دوران صبح 10 بجکر 50 منٹ پر گر کر تباہ ہوگیا۔

ٹیکساس ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی (ڈی پی ایس) کے ترجمان کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں 2 مرد اور 2 خواتین ہلاک ہوئے ہیں، طیارہ آسٹن سے اڑان بھرکے لوزیانا واپس آرہا تھا۔

طیارے کے ملبے سے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست مونٹانا میسولا کاؤنٹی کے نارتھ سیلی لیک ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا مسافر بردار طیارہ زمیں بوس ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ اور مسافر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ میں امریکا میں طیارہ حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل ریاست ورمونٹ میں طیارہ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -