تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا، طیارہ گھر پر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ میں طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں دوپہر 3 بجے چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

پرنس جارج کاؤنٹی کے فائر فائٹرز کے ترجمان مارک بریڈی نے کہا کہ طیارے گھر کر تباہ ہوا خوش قسمتی سے گھر کے اندر کوئی موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: امریکا، چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

رپورٹ کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے 2 میل کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا، فوری طور پر ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے طیارہ اے اے 5 کے گرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوا تھا۔

حادثے کے وقت باپ اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ گھر پر موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا اور امدادی کارروائیوں کے بعد طیارے کے ملبے کو ہٹادیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -