منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بطخ نے خونخوار ٹائیگروں سے اپنی جان کیسے بچائی؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ایک بطخ نے چار خونخوار ٹائیگروں کو بے بس کردیا، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرانی میں مبتلا ہوگئے۔

اکثر سوشل میڈیا پر جانوروں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جس میں وہ خونخوار درندوں کو اپنی حفاظت کیلئے چکما دیتے نظر آتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بطخ چار ٹائیگروں کو تگنی کا ناچ نچاتی نظر آرہی ہے اور ٹائیگر بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹائیگر تالاب میں موجود ہے اور بطخ کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے جس سے جان بچاکر بطخ کنارے کی جانب بھاگی مگر آسمان سے گرے اور کجھور میں اٹکے والی مثال کی مانند دوسری طرف سے تین ٹائیگروں کے نرغے میں پھنس گئی۔

جیسے ہی تالاب سے باہر اور اندر موجود ٹائیگرز نے بطخ کو جھپٹنے کی کوشش کی، بطخ نے اچانک پانی میں ڈبکی ماری اور زیر آب غائب ہوگئی، جسے ٹائیگرز چاروں طرف بے بسی کے عالم میں دیکھتے رہے۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا جسے اب تک دو ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور بطخ کی ہوشیاری اور چالاکی کی داد دینے پر مجبور ہیں کہ کیسے معصوم سی بطخ نے خونخوار درندوں کو چکما دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں