تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

جیمزبانڈ کی سائنس فکشن پستول حقیقت بن گئی، قیمت کیا ہوگی؟

امریکی کمپنی نے جیمز بانڈ کی سائنس فکشن پستول کو حقیقت کا روپ دے دیا، صرف مالک کے ہاتھوں چلنے والی گن رواں برس فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔

برطانوی جاسوس جیمز بانڈ پر بنائی گئی فلم سیریز کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اسکائی فال’ میں جاسوس 007 کے پاس ایک پستول تھی جسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ صرف جیمز بانڈ ہی چلاسکتے تھے۔

یہ گن مالک کے فنگرپرنٹ ریڈ کرکے ہی ان لاک ہوتی تھی، اب ایسی 9 ایم ایم اسمارٹ گن امریکی کمپنی نے متعارف کرائی ہے جو مالک کے انگلیوں کے نشانات پر ہی کام کرسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس گن میں فنگرپرنٹ ریڈر اور ایک نیئر فیلڈ کمیونیکشن (این ایف سی) چپ کو نصب کیا ہے جس کو ایک فون ایپ سے ایکٹیو کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک پن پیڈ بھی ہے۔

Rob Regent of SGW Designworks breaks down the inner working of the 9mm smart gun, which works only for the designated user, during a presentation for shareholders and potential investors in Boise, Idaho, U.S. January 7, 2022.  REUTERS/Brian Losness

فنگرپرنٹ ریڈر سے گن کو مائیکرو سیکنڈز میں ان لاک کیا جاسکتا ہے مگر گیلے ہاتھوں یا چوٹ وغیرہ پر یہ طریقہ کام نہیں کرے گا جس کے بیک اپ کے لیے پن پیڈ کو دیا گیا ہے۔

Rob Regent of SGW Designworks breaks down the inner working of the 9mm smart gun, which works only for the designated user, during a presentation for shareholders and potential investors in Boise, Idaho, U.S. January 7, 2022. REUTERS/Brian Losness

این ایف سی سگنل بھی اضافی بیک اپ ہے مگر اس کا طریقہ کار ابھی بتایا نہیں گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اسمارٹ گن کی ممکنہ قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے زائد (895 ڈالر) ہوگی۔

لوڈ اسٹار ورکس نامی کمپنی نے اسے تیار کیا ہے اور اس کے شریک بنای گیراتھ گلاسر کے مطابق انہیں اس گن کا خیال جیمز بونڈ فلم دیکھ کر نہیں آیا بلکہ بچوں کے ہاتھوں غلطی سے والدین کی گن چلنے کے واقعات کو پڑھ کر آٰیا۔

اس گن کی تیاری کے بعد مذکورہ گن کو صرف مالک ہی چلاسکے گا، جس کے بعد بچوں کے ہاتھوں غلطی سے گن چلنے اور خودکشی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوگی جب کہ جرائم پیشہ افراد بھی اس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -